کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دباؤ کے باوجود تیزمعاشی سرگرمیوں کے نتیجے میں امسال جولائی میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ بنیادی صنعتوں کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، پٹرولیم ریفائنری کی مصنوعات، کھاد، اسپات، سیمنٹ اور بجلی کی پیداوار جولائی 2021 میں 9.4 فیصد بڑھ کر 134 ہو گئی۔ جبکہ جولائی 2020 میں، یہ منفی 7.6 فیصد کے ساتھ 122.5 درج کیا گیا تھا۔ صنعتی پیداوار کے انڈیکس میں ان آٹھ بڑی صنعتوں کا حصہ40.27 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مٹی کے برتن صحت مند کھانے کے ضامن
بنیادی انڈسٹری انڈیکس (ترمیم شدہ اعداد و شمار) کی شرح نمو اس سال اپریل میں 62.6 فیصد رہی جو کہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق 56.1 فیصد تھی۔ رواں مالی سال میں اپریل سے جولائی کے درمیان ان صنعتوں کی شرح نمو مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.2 فیصد رہی ہے۔
یو این آئی