نئی دہلی: شاؤمی انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کمپنی نے تہوار سیزن کے دوران بھارت میں 1.3 کروڑ سے زیادہ ڈیوائسز فروخت کیے۔ کمپنی نے متعدد ماڈلز کے تحت 90 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کیے ہیں جن میں ایم آئی 10 ٹی پرو، ریڈمی نوٹ 9 پرو میکس، ریڈمی نوٹ 9 پرو، ریڈمی 9 پرائم، ریڈمی 9، ریڈمی 9 اے شامل ہیں۔
ایم آئی انڈیا کے چیف بزنس آفیسر رگھو ریڈی نے ایک بیان میں کہاکہ' ہم چوتھی سہ ماہی میں مزید طلب میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں اور سال کے آخر میں بھاری مانگ کی فراہمی کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔'
ایم آئی کے شائقین اور صارفین کی طرف سے موصول ہونے والے ردعمل سے ہم بہت خوش ہیں، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مناسب قیمتوں پر اعلی درجے کی مصنوعات لائیں گے۔ "
اس کے علاوہ تہوار سیزن کے دوران ایکو سسٹم مصنوعات کی بھی زبردست مانگ دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کی وجہ سے ٹی وی اسٹریمنگ ڈوائس، ٹرامرز ، سمارٹ بینڈ، آڈیو پروڈکٹس،پاور بینک سمیت کئی دیگر پروڈکٹس کے 40 لاکھ سے زائد مصنوعات فروخت ہوئے ہیں۔'