نئی دہلی: حکومت کی مداخلت کے بعد دہلی، ممبئی اور چنئی جیسی بڑی منڈیوں میں پیاز کی ہول سیل قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار سے یہ معلومات موصول ہوئی ہیں۔
حکومت نے پیاز کی آسمانی چھوتی قیمتوں کے پیش نظر پیاز کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کردی ہے۔ اس کے علاوہ برآمدات پر پابندی کے ساتھ درآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ حکومت کی مداخلت کے ایک دن بعد پیداواری علاقوں میں پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی درج کی گئی۔
مثال کے طور پر مہاراشٹر کے لاسالگاؤں میں پیاز کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ کم ہوکر51 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے۔ غور طلب ہے کہ لاسالگاؤں ایشیاء میں پیاز کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23 اکتوبر کو چنئی میں پیاز کی تھوک قیمت 76 روپے سے کم ہوکر 24 اکتوبر کو 66 روپے فی کلو ہوگئی۔ اسی طرح ممبئی، بنگلورو اور بھوپال میں بھی فی کلو 5-6 روپے کی کمی کے ساتھ قیمت بالترتیب 70 روپے ، 64 روپے اور 40 روپے فی کلو گرام رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں پیاز کی کھپت میں بہتری ہونے کے بعد قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور منڈی میں روزانہ کی بیناد پر پیاز کی درآمد 530 ٹن سے تجاوز کرگئی۔ ممبئی میں درآمد 885 ٹن سے بڑھ کر 1،560 ٹن ہوگئی۔
چنئی میں روزانہ کی بنیاد پر درآمد 1،120 ٹن سے بڑھ کر 1،400 ٹن اور بنگلور میں 2،500 ٹن سے بڑھ کر 3،000 ٹن ہوگئی ہے۔ تاہم لکھنؤ، بھوپال، احمد آباد، امرتسر، کولکاتا حالت اب بھی حالت خراب ہے۔