ETV Bharat / business

کسان احتجاجی مظاہرے پر حکومت مداخلت کرے: ایف آئی ای او - fieo chief news in urdu

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او- فیو) کے صدرشرد کمار صراف نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو کسانوں سے پرامن مظاہرہ کے لیے بات کرنی چاہیے اور ریل روٹ اور روڈ کو خالی کرانا چاہیے۔ اس سے احتجاجی مظاہرہ میں پھنسی مال گاڑیاں اور ٹرک ریاست سے باہر آسکیں گے۔

trade industry in punjab under huge stress: fieo chief

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:35 AM IST

نئی دہلی: برآمدات کاروباریوں کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او-فیو) نے پنجاب میں کسانوں کے ذریعہ ہورہے مظاہرے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو فی الفور مداخلت کرنی چاہیے اور ریاست میں ریل اور سڑک راستے پر پھنسے مال (سازوسامان) کو نکالنا چاہیے۔

فیو کے صدرشرد کمار صراف نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو کسانوں سے پرامن مظاہرہ کے لیے بات کرنی چاہیے اور ریل روٹ اور روڈ کو خالی کراناچاہیے۔ اس سے احتجاجی مظاہرہ میں پھنسی مال گاڑیاں اور ٹرک ریاست سے باہر آسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کے تعلق سے کسان احتجاج کررہے ہیں جس کی سبب ریاست میں ریل اور سڑک روٹ بند ہے۔مال سے لدے ٹرک اور مال گاڑیا راستے میں جگہ جگہ رک گئی ہیں۔اس کی وجہ سے مال برآمد نہیں ہوپارہا ہے۔اس احتجاج سے نہ صرف گھریلو صنعت متاثر ہورہی ہے بلکہ برآمد کنندگان کو بھی سپلائی کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے سبب صنعتیں پہلے ہی گہرے دباو میں ہیں۔احتجاج کی وجہ سے فراہمی منقطع ہورہی ہے۔حکومت کو اس کے تعلق سے فوری اقدام کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.