نئی دہلی: بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک اور دیگر 58 چینی ایپز پر پابندی عائد کردی ہے، جس کے بعد ٹک ٹاک کے سی ای او کیون میئر نے منگل کے روز بھارت میں کام کرنے والے کمپنی کے ملازمین سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ نہ ملازمین کی چھٹی ہوگی اور نہ ہی ان کی تنخواہ کٹے گی'۔
کیون میئر کے خطاب کا حوالے سے ایک ذرایع نے کہا کہ' کسی بھی قسم کی نوکری میں کٹوٹی یا تنخواہ میں کٹوتی نہیں ہوگی۔ کیونکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس(ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپی ) آنے والے برسوں میں بھارت میں زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔'
میئر نے تقریباً دو ہزار بھارتی ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم حکومت سے بات چیت کر رہی ہے اور بہت جلد ہم اس کا حل تلاش کریں گے'۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کے بھارتی سربراہ نکھل گاندھی اور ہیلو ایپ کے سربراہ روہن مشرا بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے بھارتی ملازمین سے کہا کہ' ہم ماضی میں بھی اسی طرح کے حالات سے نکل آئے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
ویڈیو کانفرنس میٹنگ کے بعد ٹک ٹاک کے سی ای او نے کمپنی کے بھارتی ملازمین کو ایک میل بھیجا اور کہا کہ' ٹک ٹاک بھارتی قانون کے تحت تمام ڈیٹا پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ضروریات کی تعمیل جاری رکھے ہوئے ہے اور صارف کی رازداری اور سالمیت پر اسے خاصی اہمیت دیتا ہے'۔
کیون نے خط میں مزید لکھاکہ' ہمارے ملازمین ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے دو ہزار سے زیادہ مضبوط ملازمین کو بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم مثبت تجربات اور مواقع کی بحالی کے لیے اپنے اختیار میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔'
اسی دوران بھارت میں ٹک ٹاک کے سربراہ نکھل گاندھی نے کہاکہ' حکومت ہند نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپس کو بند کرنے کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔ ہم اس حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔ ہمیں حکومت کو اپنا جواب دینا ہوگا اور اس کی وضاحت کے لیے ہمیں مدعو بھی کیا گیا ہے۔'
سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، آئی ٹی، ٹیلی کام اور قانون کے عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ سیکرٹری پینل منگل کو شائد ان چینی ایپس کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔'
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سطح کا پینل حتمی فیصلہ لینے تک 59 چینی ایپز پر پابندی والی عارضی حکم نافذ رہے گی'۔
ایک سرکاری ذرائع نے بتایا'تمام کالعدم چین ایپز طویل عرصے سے سرکاری راڈار پر تھیں اور انہوں نے غیر قانونی طور پر صارفین کا ڈیٹا بھارت کے باہر کے سرور میں چوری کیا'۔