ETV Bharat / business

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، تلنگانہ کے لاری مالکان میں مایوسی - diesel price disappointment

لاری مالکان کا کہنا ہے کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور اب ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا بوجھ انہیں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

telangana-lorry-owners-disappointment-on-diesel-price

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:35 PM IST

حیدرآباد: ڈیزل کی قیمت میں روزبروز اضافے سے ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوا ہے۔ حیدرآبادمیں لاری مالکان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اضافی ڈیزل کی قیمت میں کمی لائے۔

ان لاری مالکان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے سے وہ پریشان ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا بوجھ انہیں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں ایندھن کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب سے تیل کی کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری دی گئی ہے، تب ہی سے وقفہ وقفہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور حکومت کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈرائیور اور کلینر کی تنخواہیں بھی ادا کرنی پڑتی ہیں۔ ایک طرف لاک ڈاون نے ان کے کاروبار پر اثر ڈالا ہے تو دوسری طرف ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ریاست بھر میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار لاریاں ہیں۔ صرف گریٹر حیدرآبادمیں ہی 40 ہزار لاریاں ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.