ETV Bharat / business

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ

کورونا کیسز میں کمی اور ویکسین کی دستیابی کی وجہ سے مانگ میں بہتری کے دوران بین الاقوامی بازار میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

Subsidised, non-subsidised LPG price hiked by Rs 25 per cylinder

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 5:21 PM IST

فروی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز سبھی قسم کے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے فی سلنڈر اضافہ کیا گیا۔ اس میں سبسڈی، غیرسبسڈی سلنڈر سمیت اجوالا اسکیم کے سلنڈر بھی شامل ہیں۔

کورونا کیسز میں کمی اور ویکسین کی دستیابی کی وجہ سے طلب میں بہتری کے دوران بین الاقوامی بازار میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھریلو بازار میں رواں ماہ تیسری بار ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ایندھن کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت اب 794 روپے ہوگئی ہے۔ اب تک اس کی قیمت 769 روپے تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ سبسڈی اور غیر سبسڈی دونوں سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.