روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے درمیان عالمی سطح سے ملے جلے اشارے ملنے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آٹو، بینکنگ، فائنانس، کیپٹل گڈز، سی ڈی اور ایف ایم سی جی جیسے گروپوں میں فروخت جاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی گراوٹ کا رجحان جاری رہا۔ Stock Market fall continue in India
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 366.22 پوائنٹس گر کر 55102.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (National Stock Exchange) کا نفٹی 107.90 پوائنٹس گر کر 16442.95 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای پر درمیانی کمپنیوں پر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں خریدار دیکھی گئی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.64 فیصد گر کر 23166.23 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.35 فیصد بڑھ کر 26724.09 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex and Nifty fall 0.65%
بی ایس ای میں گراوٹ میں رہنے والے گروپ میں آٹو 2.24 فیصد، بینکنگ 1.28 فیصد، فنانس 1.10 فیصد، کیپٹل گڈز 1.26 فیصد، سی ڈی 1.22 فیصد، صنعتی 0.88 فیصد، ایف ایم سی جی 0.78 فیصد، ریئلٹی 0.49 فیصد، بنیادی مواد 0.59 فیصد شامل ہیں۔
فائدہ میں رہنے والی میں پاور 2.20 فیصد، یوٹیلٹی 2.40 فیصد، آئل اینڈ گیس 2.07 فیصد، آئی ٹی 1.12 فیصد، ٹیک 0.93 فیصد، میٹل 1.13 فیصد، ٹیلی کام 0.07 فیصد اور انرجی 0.03 فیصد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Top Russian Bank Quits Europe: روس کے سب سے بڑے بینک نے یورپی یونین کو چھوڑ دیا
عالمی سطح پر برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.53 فیصد، جرمنی کے ڈیکس میں 1.02 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.09 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ جاپان کے نکئی میں 0.70 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا۔
یواین آئی