مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے مدنظر ریاستی حکومت کی کارکردگی کے سلسلے میں ریاست کے اخبارات کے اکنامک ایڈیٹروں سے بات چیت کے لیے پارٹی دفتر پہنچیں نرملا سیتا رمن کا پی ایم سی بینک کے کھاتہ داروں سے سامنا ہوا۔ جہاں انہوں نے کھاتہ داروں سے کہاکہ وہ آج شام ریزرو بینک کے گورنر کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کریں گی او راس سلسلے میں جلد اقدامات کے لیے کہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ پی ایم سی کے صارفین کو دریش مسائل کے سلسلے میں آر بی آئی کے گورنر کو آگاہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ' وہ براہ راست کچھ بھی نہیں کرسکتی ہے کیوں کہ ریزرو بینک ہی ریگولیٹر ی اتھارٹی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی طرف سے وزارت خزانہ کے سکریٹری کو پی ایم سی بینک معاملے کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ریزرو بینک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ کیا ہورہا ہے، اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ قانون میں کیا ترمیم کی جاسکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کوآپریٹیو بینکوں میں انتظامی اصلاحآت کے لیے ایک بل لایا جاسکتا ہے۔ اگر ترمیم سے دھاندلی روکنے میں مدد مل سکتی ہے یا ریزرو بینک کوزیادہ بااختیار بنایا جاسکتا ہے تو ایسا کیا جائے گا۔