ریشم کے کیڑے پالنے اوران سے ریشم حاصل کرنے والوے کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق جموں کے ادھمپور سے سیری کلچر سے وابستہ کسانوں نے حکومت سے کوکون نیلامی بازار کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی سبھی خواتین اس صعنت سے وابستہ ہیں۔ خواتین اپنے گھر کے اخراجات کوکون بیچ کر ہی پورا کرتی ہیں، لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں بہت نقصان ہوا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ' تھا کہ کاشتکار ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی فلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طریقے کی خریداریاں اتنی آسان نہیں ہیں جتنی کہ نظر آتی ہیں۔ جاری دستور کے مطابق ریشیم پیدا کرنے والے کے آئی کو ریاستی حکومتوں کے تحت ریشم کے کیڑے کی منڈیوں سے ریشم کے کویا خریدنے ہوتے ہیں۔