ETV Bharat / business

Share Market Boom: عام بجٹ سے قبل شیئر مارکیٹ میں اچھال - شیئر مارکیٹ میں تیزی

عام بجٹ پیش ہونے سے پہلے سینسیکس 600 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا Share Market Welcomes Common Budget جبکہ نِفٹی میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

شیئر مارکیٹ میں اچھال
شیئر مارکیٹ میں اچھال
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 12:26 PM IST

Updated : Feb 1, 2022, 12:48 PM IST

پارلیمنٹ میں عام بجٹ General Budget پیش ہونے سے قبل شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سینسیکس 600 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا Sensex and Nifty Up جبکہ نفٹی 159 پوائنٹس مضبوط ہوا۔ اس دوران 30 شیئرز پر منحصر انڈیکس 603.39 پوائنٹس یا 1.04 فیصد بڑھ کر 58617.56 پر کاروبار کر رہا تھا جبکہ نفٹی 159.25 پوائنٹس یا 0.92 فیصد بڑھ کر 17499.10 پر پہنچ گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سینسیکس میں سب سے زیادہ 2.45 فیصد کا اضافہ اِنڈس اِنڈ بینک میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی ٹوینس، سن فارما، انفوسس، کوٹک بینک اور بجاج فائنسرَو بھی سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ دوسری جانب آئی ٹی سی اور پاور گِرِڈ لال نشان میں تھے۔

پچھلے سیشن میں سینسیکس 813.94 پوائنٹس یا 1.42 فیصد بڑھ کر 58014.17 پر بند ہوا۔ اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 237.90 پوائنٹس یا 1.39 فیصد بڑھ کر 17339.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں کہا گیا کہ بھارت کی معیشت اگلے مالی سال میں 8 سے ساڑھے 8 فیصد کی اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے ریٹیل ریسرچ کے سربراہ دیپک جسانی نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی بازار منگل کو نئے قمری سال کی تعطیل کی وجہ سے بند ہیں۔

دریں اثنا بین الاقوامی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ 1.31 فیصد بڑھ کر 91.21 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) پیر کو کیپٹل مارکیٹ میں خالص فروخت کنندہ تھے اور اسٹاک مارکیٹ کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق 3624.48 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے گئے۔

Last Updated : Feb 1, 2022, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.