ETV Bharat / business

عالمی دباو میں شیئر مارکٹ گری

کورونا وائرس کی پھیلاؤ اور دیگر مقامی اسباب سے بیشتر ایشیائی بازار آج لال نشان میں رہے۔ اس وجہ سے گھریلو شینئر بازاروں پر شروع سے ہی دباؤ رہا۔

Closing Bell: Nifty ends below 10,350, Sensex falls 209 pts; Coal India slips 5%

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:19 PM IST

ممبئی: ایشیائی بازوں سے ملے منفی اشاروں کے دباو میں آج گھریلو شیئر بازار میں فروخت کا زور رہا اور بی ایس ای 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 209.75 پوائنٹ یعنی 0.60 فیصد گر کر 34,961.52پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 70.60پوائنٹ یعنی 0.68 فیصد گرکر 10,312.40پر بند ہوا۔

ویڈیو

کورونا وائرس کی پھیلاؤ اور دیگر مقامی اسباب سے بیشتر ایشیائی بازار آج لال نشان میں رہے۔ اس وجہ سے گھریلو شینئر بازاروں پر شروع سے ہی دباؤ رہا۔ انفوسس، ریلائنس انڈسٹریز، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباو میں پورے دن بازار گرتا رہا۔

یوروپی شیئر بازاروں کے ہر ے نشان میں کھلنے سے حالانکہ بی ایس ای اور این ایس ای میں گراوٹ کچھ ضرور کم ہوئی لیکن بازار کبھی ہرے نشان میں نہیں آسکا۔ ایف ایم سی جی کو چھوڑ کر بی ایس ای کے تمام گروپ میں گراوٹ رہی۔ کیپٹل گڈس، ریلٹی اور میٹل گروپ کے انڈیکس دو فیصد سے زیادہ ٹوٹے۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے فروخت کی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.39فیصد گر کر 13,073.72پوائنٹ پر اسمال کیپ 1.23فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 12,474.44پوائنٹ پر آگیا۔

سنسیکس کی کمپنیوں میں ایکسس بینک کا شیئر پونے پانچ فیصد توٹا، ٹیک مہندرا میں ساڑھے تین فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں پونے تین فیصد اور ایل ایند ٹی اور انڈس انڈ بینک میں ڈھائی فیصد کی کمی رہی۔

ایچ ڈی ایف سی بینک کا شیئر تقریباً دو فیصد چڑھا۔بیرون ملک بیشتر اہم ایشیائی بازار لال نشان میں رہے۔ جاپان کی نکی 2.30فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.93فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.01فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.61فیصد کی گراوٹ پر بند ہوئے۔ وہیں یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس 0.39فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.35فیصد مضبوط ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.