بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکز ی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے آج کولکاتا کے سیاما پرساد مکھرجی بندر گاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں کئی پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کیے۔
اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ دبیند و ادھیکاری، ایم ایل اے تپاشی منڈل اور پورٹ بندرگاہ کے چیئرمین ونت کمار ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی آبی گزرگاہوں کا نظام اتنی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے کہ دیگر کوئی بھی ملک ہماری رفتار سے میل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کے فروغ کو نافذ کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔