معروف دوا ساز کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا( ایس آئی آئی) کی پونے پلانٹ نے کورونا ویکسین'کوویکس' کی پیداوار شروع کردی ہے۔ کوویکس کو امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی 'نوواویکس' نے تیار کیا ہے۔
بھارت میں ویکسین بنانے والی معروف دوا ساز کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے ملک میں اپنی دوسری نوول کورونا وائرس ویکسین 'کووویکس' کی پیدوار پونے میں شروع کردی ہے۔
سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے ٹوئٹر کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ' ہم نے ایک اور ہدف کو پار کرلیا ہے۔ رواں ہفتے ہم 'کووویکس' کی پہلی بیچ کی پیدوار شروع کریں گے۔
- مزید پڑھیں: اسپائس جیٹ کی میگا مانسون سیل، 999 روپے میں ہوائی سفر کی پیش کش
- جیو کا نیا اسمارٹ فون، 10 ستمبر سے بازار میں دستیاب ہوگا
- گیا: آئندہ چھ ماہ میں پوری آبادی کو ٹیکہ لگانے کا ہدف
واضح رہے کہ کووی شیلڈ کے بعد یہ دوسری کورونا ویکسین ہے جسے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا تیار کررہی ہے۔'