ETV Bharat / business

ستمبر میں صنعتی ترقی 3.1 فیصد رہی

گزشتہ برس ستمبر میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو ایک فیصد تھی، جبکہ رواں برس صنعتی شرح نموں 3.1 فیصد درج کی گئی ہے۔

September IIP rises 3% as low base effect wears off
ستمبر میں صنعتی ترقی 3.1 فیصد رہی
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:58 PM IST

ملک میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ کی بنیاد پر صنعتی ترقی کی شرح ستمبر میں 3.1 فیصد رہی۔

جمعہ کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 2.7 فیصد تک بہتر ہوئی۔ ستمبر میں معدنیات کے شعبے میں 8.6 فیصد اور بجلی کی پیداوار میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ برس ستمبر میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو ایک فیصد تھی۔

رواں مالی برس کے اپریل تا ستمبر کے چھ مہینوں میں صنعتی پیداوار گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران کووڈ 19 کی پابندیوں کے درمیان صنعتی پیداوار میں 20.8 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

گزشتہ برس مارچ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد صنعتی سرگرمیوں میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.