بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینسری انڈیکس سینسیکس 222.58 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 31827.80 پوائنٹ پر کھلا اور پہلے گھنٹے میں ہی 32 ہزار پوائٹ کے نفسیاتی سطح کو پار کرکے 32032.99 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 50 پوائنٹ کے اضافے کے ستھ 9364.95 پوائنٹ پر کھلا اور 9449.40 پوائنٹ تک چڑھ گیا۔
چوطرفہ خریداری کے درمیان درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ اور اسمال کیپ ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی میں رہے۔
لگاتار دوسرے دن بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں خریداری سے بازار کو حمایت ملی۔ انڈس انڈ بینک کے شیئر تقریباً 10 فیصد چڑھ گئے۔ ریلائنس انڈسٹری، ایل این ڈی ٹی اور ماروتی سوزوکی نے بھی بازار میں برتری میں تعاون دیا۔ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی کمپنیوں میں کمی دیکھی گئی۔