ETV Bharat / business

سنسیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

author img

By

Published : May 17, 2021, 3:22 PM IST

آج کے کاروبار میں بینکاری اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈ اور انڈس انڈیا بینک کے حصص میں چار فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔

Sensex up 500 points; banking, finance stocks surge

کووڈ -19 کے نئے متاثرین کی تعداد میں گزشتہ چند دنوں سے آنے والی کمی سے آج گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی رہی اور ابتدائی تجارت میں سنسیکس میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔

گزشتہ کاروباری روز 48،732.55 پوائٹس پر بند ہونے والے سنسیکس دو سو پچاس پوائنٹس سے زیادہ کی تیزي سے 48990.70 پوائنٹس پرکھلا اور جلد ہی 530 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ49263.15 تک پہنچ گیا۔

آج کے کاروبار میں بینکاری اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور انڈس انڈ بینک کے حصص میں چار فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب نفٹی تقریبا 78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14756.25 پر کھلا اور جلد ہی 14،826.70 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ یہ گذشتہ روز کےسیشن میں 14،677.80 پر بند ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.