ممبئی: عالمی سطح پر زیادہ تر انڈیکس میں درج کی گئی گراوٹ اور کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ سمیت کیپیٹلس گُڈس اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی شدید فروخت سے گھریلو سطح پر بدھ کے روز شیئر بازار میں سنسیکس 562.34 پوائنٹز کی بڑی گراوٹ کے ساتھ پچاس ہزار سے نیچے آتے ہوئے 49801.62 پوائنٹز پر اور نفٹی 189.15 پوائنٹز پر کم ہو کر 14721.30 پوائنٹز پر بند ہوا۔
دن کی شروعات سے ہی سنسیکس میں کمی دیکھی گئی اور گذشتہ روز کے مقابلے بی ایس ای کا سنسیکس 72 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 36 پوائنٹز کمزور ہو کر کھلا۔ سیشن کے دوران کنزیومر ڈیوریبل، بینکنگ سمیت کیپیٹلس گُڈس اور ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی شدید فروخت سے سنسیکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
بڑی کمپنیوں، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی اس دوران شدید فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 2.22 فیصد کم ہو کر 20043.70 پوائنٹز اور اسمال کیپ 2.12 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 21 ہزار پوائنٹز سے نیچے آتے ہوئے 20713.58 پوائنٹز پر رہا۔
کنزیومر ڈیوریبل گروپ کی کمپنیوں میں جہاں سب سے زیادہ 690.42 پوائنٹز کی گراوٹ درج کی گئی، وہیں بینکنگ میں 620.17 پوائنٹز کیپیٹلس گُڈس میں 514.08 پوائنٹس اور ہیلتھ کیئر کی کمپنیوں میں 418.87 پوائنٹز اور آٹو سیکٹر کمپنیوں میں 416.87 پوائنٹز کی بڑی گراوٹ ہوئی۔
یو این آئی