عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر آٹو، یوٹیلٹیز، پاور، رئیلٹی سمیت سولہ گروپوں میں خرید کے زور پر آج سینسیکس اور نفٹی Sensex, Nifty End higher میں اضافہ رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 85.88 پوائنٹس بڑھ کر 61,308.91 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 52.35 پوائنٹس بڑھ کر 18,308.10 پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت رہی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.23 فیصد بڑھ کر 26,144.07 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 31,140.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں 3739 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 2297 مضبوط اور 1308 کمزور رہے۔ جبکہ 134 کمپنیوں کے شیئر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ این ایس ای پر 31 کمپنیوں کے شیئر خریدے گئے جبکہ 16 فروخت ہوئے۔
بی ایس ای پر فنانس، بینکنگ اور ہیلتھ کیئر گروپ کے 0.76 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر، باقی 16 گروپوں میں تیزی رہی ۔ اس عرصے کے دوران، بیسک مٹیرئل 0.98، سی ڈی جی ایس 1.02، اینرجی 0.51، ایف ایم سی جی 0.48، صنعتی 0.86، ٹیلی کام 0.47، یوٹیلٹیز 1.51، آٹو 1.98، کیپٹل گڈز 0.77، کنزیومر ڈیوربلز 0.55 ,ریالیٹی 1.37 اور پاور گروپ کے شیئر 1.41 فیصد چڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.69، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.41، جاپان کا نکی 0.74 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.58 فیصد بڑھ گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.68 فیصد گر گیا۔
پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی