ETV Bharat / business

سنسیکس 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ خریداری کا زور رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.04 فیصد بڑھ کر 23255.39 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 26284.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Sensex gains 175 points, Nifty ends above 16,700
سنسیکس 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 2:42 AM IST

بیرون ملک کی منڈیوں میں تیزی آنے سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی گھریلو سطح چوطرفہ خریداری کی بدولت سنسیکس آج دو دنوں کی گراوٹ سے باہر نکلتے ہوئے 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

کیپیٹل گڈز، پاور، میٹلز، یوٹیلیٹیز، ٹیلی کام، انڈسٹریلز، ہیلتھ کیئر اور بنیادی مواد سمیت تمام گروپوں کے حصص کے تئيں سرمایہ کاروں کے زبردست جوش و خروش کے سبب بی ایس ای کا سنسیکس 175.62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56124.72 کی کل وقتی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 68.30 پوائنٹس کے اضافے سے 16705.20 پوائنٹس پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ خریداری کا زور رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.04 فیصد بڑھ کر 23255.39 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 26284.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3338 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1917 کمپنیاں فائدے میں اور 1284 کمپنیوں میں خسارہ درج ہوا, جبکہ 137 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.