غیرملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر مواصلات، پاور اور یوٹی لٹیز شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی خرید کی بدولت آج گھریلو شیئر بازار مسلسل دودن کی گراوٹ سے نکل کر سنسیکس 54.81اور نفٹی میں 15.75پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 54.81پوائنٹ بڑھ کر 58,305.07پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 15.75پوائنٹ بڑھ کر 17,369.25پوائنٹ پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری پر زیادہ زور رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 138.21پوائٹ چڑھ کر 24,705.29پوائنٹ اور اسمال کیپ 143.82پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 27,645.10پوائنٹ رہا۔
- مزید پڑھیں: روایتی باغات کو ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کرنے کے باوجود باغ مالکان پریشان
- متحدہ عرب امارات میں ’پہلا ڈیجیٹل بینک‘
بی ایس ای میں کل ملاکر 3350کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1843میں تیزی رہی جبکہ 1346میں نرمی رہی۔ حالانکہ اس دوران 161کمپنیوں کے شیئروں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
(یو این آئی)