ETV Bharat / business

گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ - stock market highlights news in urdu

بڑی کمپنیوں میں فروخت کے سبب سینسیکس میں 291 پوائنٹس کمی

Sensex ends 290 points lower, Nifty holds 15,000

author img

By

Published : May 19, 2021, 8:42 PM IST

ممبئی: بڑی کمپنیوں میں فروخت سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج نصف فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 290.60 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی کمی کےساتھ 49902.64 پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے قبل دو دنوں میں یہ 1500 سے زیادہ پوائنٹس پر چڑھا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 77.95 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کی کمی کے ساتھ 15030.15 پر بند ہوا۔

بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.53 فیصد اضافے سے 21345.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 22928.97 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمزوری سے گھریلو شیئر بازار میں سرمایہ کاری متاثر ہوئی۔ آج روپے 13 پیسے پھسل گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.