ETV Bharat / business

شیئر بازار میں مسلسل گراوٹ کے بعد تیزي کا رجحان

گزشتہ دو دنوں سے مسلسل سرخ نشان میں بند ہونے والا سنسیکس آج کاروبار کے اختتام پر 21.12 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد اضافے سے 52344.45 پر بند ہوا۔

Sensex closes 21 pts higher, Nifty at 15,683; realty, metal, auto top drags
شیئر بازار میں مسلسل گراوٹ کے بعد تیزي کا رجحان
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:20 PM IST

ممبئی: تقریبا دن بھر گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد، آخری لمحات میں نجی بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کے حصص میں خریداری کے سبب بی ایس کی کا سنسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی آج سبز نشان میں بند ہوا۔

گزشتہ دو دنوں سے مسلسل سرخ نشان میں بند ہونے والا سنسیکس آج کاروبار کے اختتام پر 21.12 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد اضافے سے 52344.45 پر بند ہوا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 33.55 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد اضافے سے 15724.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہا۔ صبح تقریباً 245 پوائنٹس کی مضبوطی سے کھلنے والا سینسیکس دوپہر سے قبل ایک وقت میں 722 پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔ کاروبار کے اختتام تک، نجی بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں خریداری شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ سبز نشان میں بند ہونے میں کامیاب رہا۔

انڈیکس میں بجلی، دھاتیں، تیل اور گیس، بنیادی مصنوعات اور ریئل اسٹیٹ جیسے گروپوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ ٹیلی کام گروپ کے انڈیکس میں تقریبا 1.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: 'دوسری لہر کی وجہ سے پیداوار میں دو لاکھ کروڑ روپے کا نقصان'

'گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم'

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت حاوی رہی اور بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.70 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22238.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چھوٹی کمپنیوں کا اسمال کیپ انڈیکس بھی 0.89 فیصد کی گراوٹ سے 24648.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 18 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں رہے اور باقی 12 کمپنیوں کے حصص سبز نشان میں درج ہوئے۔ او این جی سی میں سب سے زیادہ خسارہ 3.72 فیصد در ج کیا گيا۔ این ٹی پی سی کے حصص میں 3.16 فیصد، پاور گرڈ میں 2.80 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا میں 2.56 فیصد اور نیسلے انڈیا میں 2.08 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص میں 1.76 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں 1.13 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

ہندوستان یونیلیور کے حصص کی مالیت میں 2.64 فیصد، بجاج آٹو 2.61 فیصد، بھارتی ائرٹیل 1.93 فیصد، بجاج فنسرو میں 1.51 فیصد اور انڈس اینڈ بینک 1.08 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔

بیرون ملک شیئر بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ ایشیاء میں جاپان کے نکئی میں 0.19 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ 0.01 فیصد کی گراوٹ رہی۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.85 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گيا۔ یورپ میں ابتدائی کاروبار میں برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.98 فیصد اور جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.70 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.