سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین نومبر کو سعودی ایکسچینج کے تعلق سے اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی 17 نومبر کو شیئر کی قیمت کا اعلان کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارمکو کے آئی پی او ( ابتدائی عوامی پیشکش) کی شروعات چار دسمبر کو ہوگی۔اس دن سے سرمایا کار کمپنی کے شیئر کی خریداری کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ جس کے بعد 11 دسمبر کو کمپنی کی شیئر خرید و فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی'۔ یہ کمپنی سعودی عرب کی ایک سرکاری کمپنی ہے۔
مبصریں کا خیال ہے کہ کمپنی کے موجودہ شیئر میں سے ایک یا دو فیصد شیئر مارکیٹ میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔
آرامکو بورڈ کے چیئرمین یاسر الرمیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 'ہم آپ آنے والے دنوں میں بین الاقوامی سٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں بتائیں گے۔'
واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔