ممبئی: گھریلو سطح پر شیئر بازار میں گراوٹ رہنے کے دباؤ کے باوجود بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی کمی سے حمایت پاکر انٹر بینکنگ منی مارکیٹ میں بدھ کے روز بھارتی کرنسی ایک پیسے مضبوط ہوکر 73.57 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔
گزشتہ کاروباری دن بھارتی کرنسی 20 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.58 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپے پر آج شروع میں ہلکا دباؤ رہا۔ یہ ایک پیسے کی گراوٹ میں 73.59 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے شروعاتی گھنٹوں میں گھریلو شیئر بازار میں آئے اچھال کی وجہ سے روپے بھی تیزی سے بڑھ کر 73.49 روپے فی ڈالر کی دن کی اعلی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد میں گھریلو شیئر بازار کے گرنے اور دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کی مضبوطی کے بدلاؤ میں بھارتی کرنسی کمزور ہوتی ہوئی 73.64 روپے فی ڈالر کی دن کی نچلی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی گراوٹ نے لیکن بعد میں روپے کو تعاون دیا جس سے یہ گزشتہ روز کے مقابلے ایک پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 73.57 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔