عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے کمزور پڑنے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں رہی تیزی کی مدد سے آج انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپے 25 پیسے مضبوط ہوکر 75.66روپے فی ڈالر پر رہا۔
گزشتہ روز روپے 75.91روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔
روپے آج 20پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.71روپے فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ 75.63روپے فی ڈالر کی اعلی ترین سطح اور 75.79روپے فی ڈالر کی نچلی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلہ میں 25پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.66روپے فی ڈالر پر رہا۔