میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ 'یہ اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی سطح پر 'ووکل فار لوکل' کے مطالبہ کے مطابق ہے'۔
اس اسکیم کے تحت اترپردیش میں آم، جموں و کشمیر میں زعفران اور بہار میں مکھانہ جیسی مصنوعات کے لیے کلسٹر بیسڈ اپروچ اپنایا جائے گا۔
حکومت کے مطابق اس سے صحت اور حفاظت کے معیار، خوردہ منڈیوں میں اتحاد اور آمدنی میں بہتری آئے گی'۔
اس سے بہتر صحت شعور کے پیش نظر غیر استعمال شدہ برآمدی منڈیوں تک پہنچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مرکز کسانوں کے لیے فارم گیٹ انفراسٹرکچر کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا ایگری انفراسٹرکچر فنڈ قائم کرے گا، جو فارم گیٹ اور آبپاشی پوئنٹز کے ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
یہ اعلانات منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کی تیسری قسط کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نے کیا۔