نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روز مرہ کی بنیاد پر 700 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ آکسیجنکیپیداوار کررہی ہے یہ آکسیجن کووڈ- 19 سے بری طرح متاثرہ ریاستوں کو مفت سپلائی کی جارہی ہے کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی زبردست کھپت کے پیش نظر ریلائنس نے مزید آکسیجن کی پیداوار کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کیلئے ریلائنس کو اپنے پروڈکشن کے طریقو ں میں بھی تبدیلی کرنی پڑی۔ کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے ابتداء میں 100 ٹن میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار کی تھی، جسے جلد ہی 700 ٹن کردیا گیا۔
کورونا انفیکشن سے نبردآزما گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی سے روزانہ سنگین طور پر بیمار 70,000 سے زائد مریضوں کو راحت ملے گی۔ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی صلاحیت بڑھاکر 1,000 ٹن کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔
ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں خام تیل سے ڈیزل، پیٹرول اور جیٹ اندھن جیسی مصنوعات بنائی جاتی ہیں، یہاں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار نہیں کی جاتی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں بے تحاشا اضافہہونے کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مد نظرریلائنس نے ایسی مشینری نصب کی ہے جس سے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار ممکن ہوپاسکی ہے۔ میڈیکل گریڈ آکسیجن بنانے کیلئے انڈسٹریل آکسیجن کی پیداوار کی سہولیات استعمال کی جارہی ہیں۔
”ملک کی ریاستوں میں روزانہ تقریباً 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اس سے روزانہ70,000 سے زیادہ سنگین طور سے بیمار مریضوں کو راحت ملے گی۔“ خاص ٹینکروں میں مائنس 183 ڈگری سیلسیس پرآکسیجن کی ڈھولائی ہورہی ہے مزید برآں ریاستی حکومتوں کوٹرانسپورٹ لاگت کے بغیرآکسیجن مہیا کی جارہیہے۔ یہ کمپنی کی سی ایس آر پہل کا ایک حصہ ہے۔
کورونا سے جنگ میں ریلائنس کے کاموں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ریلائنس فاونڈیشن نے بی ایم ایس کے اشتراک سے ممبئی میں ملک کا پہلا کووڈ اسپتال قائم کیا تھا۔ 100 بستروں والا اسپتال صرف دو ہفتہ میں قائم کیا گیاتھا، جسے جلد ہی 250 بستروں تک بڑھایا گیا۔ ریلائنس نے لودھی ولی، مہاراشٹر میں پوری طرح سے آراستہ ایک آئسولیشن سہولت کی تعمیر اور اسے ضلع حکام کو سونپ دیا۔
لاک ڈاون کے دوران ریلائنس فاونڈیشن نے مشن انّ سیوا شروع کی، جو دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی سب سے بڑی خوراک تقسیم اسکیم تھی۔ مشن انّ سیوا میں 18 ریاستوں کے 80 اضلاع میں 5.5 کروڑ سے زیادہ میل دستیاب کرائے گئے۔
ریلائنس بھارت کے صحت اور فرنٹ لائن مزدوروں کے لیے روزانہ 1,00,000 پی پی ای اور فیس ماسک کا پروڈکشن کرتا ہے۔ گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاون کے دورانہ ایمرجنسی سروسیز کو بلارکاوٹ چالو رکھنے کیلئے ریلائنس نے 18 ریاستوں کے 249 اضلاع میں 14,000 سے زیادہ ایمولینس میں 5.5 لاکھ لیٹر مفت ایندھن فراہم کیا تھا۔
یو این آئی