ریزروبینک آف انڈیا نے ڈیجیٹل لین دین کے لیے جمعرات کو پریپیڈ پیمنٹ انسٹرومینٹ (پی پی آئی) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک نے آج رواں برس کی پانچویں دوماہی مالی پالیسی میں کہا ہے کہ' پی پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو رفتار دینے کے لیے پی پی آئی کی شروعات کرنے جارہا ہے۔ پی پی آئی کا استعمال دس ہزار روپیے قیمت تک کا سامان اور سروس خریدنے کے لیے کیا جا سکے گا۔
بینک نے کہا ہے کہ' پی پی آئی کارڈ رکھنے والا اسے بینک اکاؤنٹ سے ریچارج کروا سکیں گے۔ اسے بینک میں نقد جمع کرو اکر یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی ریچارج کروایا جاسکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈ بیلنس اور دیگر پی پی آئی کے ذریعے ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے تک ریچارج کروایا جا سکے گا۔
کارڈ کے سلسلے میں خصوصی اطلاعات رواں ماہ کے آخر تک مہیا کروائی جائیں گی۔ کارڈ ہولڈر پی پی آئی کا استعمال بل کی ادائیگی کے علاوہ دیگر خریداری کے لیے کر سکے گا۔