نئی دہلی: مرکزی بینک نے بدھ کے روز کہا کہ' آر بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جینت کمار داس کی سربراہی میں چھ رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں آن لائن اور ایپز کے ذریعے (ڈجیٹل لون) بہت مقبول ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر ورکنگ کمیٹی اس شعبہ کی ترقی اور اس کے ضوابط کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ ورکنگ کمیٹی بتائے گی کہ کس طرح اس سیکٹرسے منسلک پلیٹ فارم کو وسعت دی جاسکتی ہے اور کسٹمر کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' اس سیکٹر میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ورکنگ کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ورکنگ کمیٹی میں چیئرمین سمیت چار داخلی ممبر اور دو بیرونی رکن ہوں گے'۔
داخلی ممبروں میں نگران محکمہ کے چیف جنرل منیجر اجے کمار چودھری، ادائیگی اور آبادکاری کے نظاموں کے چیف جنرل منیجر پی واسودیون اور ریگولیشن ڈپارٹمنٹ کے چیف جنرل منیجر منورجن مشرا شامل ہیں۔'
بیرونی ممبروں میں مونیکسو فنٹیک کے شریک بانی وکرم مہتا اور سائبر سیکورٹی کے ماہر اور کلاؤڈ ایس ای کے بانی راہل سسی ہیں۔
یو این آئی