ETV Bharat / business

بھارتی ریلویز جلد ہی ٹرینوں میں 'موی آن ڈیمانڈ' دستیاب کرائے گا - ریل ٹیل

کنٹینٹ آن ڈیمانڈ یعنی مطالبے پر مواد کی فراہمی جلد ہی بھارتی ریلویز کی سبھی پریمیئم، ایکسپریس، میل اور مضافاتی ریل گاڑیوں میں دستیاب ہوگی۔

بھارتی ریلویز
بھارتی ریلویز
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 11:46 PM IST

کرایے کے علاوہ دوسرے ذرائع سے مالی حصول کے مقصد سے ریلویز کی وزارت کے تحت آنے والی سرکاری زمرے کی ایک منی رتن کمپنی 'ریل ٹیل' کو ریل گاڑیوں میں مسافروں کو کنٹینٹ آن ڈیمانڈ خدمات دستیاب کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنی طرف سے ریل ٹیل نے 'زی انٹر ٹینمنٹ' کو ریل گاڑیوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کنٹینٹ آن ڈیمانڈ دستیاب کرانے کے لئے ، ڈیجیٹل انٹر ٹیمنٹ خدمات دینے والی کمپنی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا نفاذ دو برسوں میں ہوگا اور اس کے تحت فلمز، مختلف شوز، تعلیمی پروگرامز سمیت دیگر خدمات دستیاب کرائے جایئں گے۔

اس پروجیکٹ کے تحت ریل ٹیل پہلے سے لوڈ کئے ہوئے کثیر لسانی فلمیں، میوزک ویڈیوز، عمومی تفریح، لائف اسٹائل وغیرہ چلتی ہوئی ٹرینوں میں دسیتاب کرائے جائیں گے۔ سی او ڈی کی مدد سے مسافر اپنے ٹرین کے سفر کے دوران اپنے ذاتی ڈیوائسیس پر اعلی معیار کے بفرنگ سے پاک ایسٹریمنگ بلا روک ٹوک مفت میں یا خرید کر حاصل کرسکیں گے۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے ریل ٹیل کے سی ایم ڈی جناب امت چاولہ نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل 2022 تک ہوگی۔ اس سے پروجیکٹ میں انڈین ریلویز کے سبھی 18 زونوں کو شامل کیا جائے گا

مجموعی طور پر اس میں ملک بھر کی تقریباً 8731 ٹرینوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں 3003 ریل گاڑیاں پریمیم، میل، ایکسپریس اور 2864 جوڑی مضافاتی ریل گاڑیاں (مجموعی طور پر 5728) شامل ہیں۔ سی او ڈی سبھی وائی فائی کی سہولت سے لیس ریلوے اسٹیشنوں پر بھی دستیاب ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ وائی فائی کی سہولت سے لیس ریلوے اسٹیشنوں کی تعداد اب تک 5563 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.