معروف صنعت کار راہل بجاج کا آج 83 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ پدم بھوشن اعزاز یافتہ صنعت کار کی وفات پر ملک کی سرکردہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ راہل بجاج طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں 2001 میں پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔
بتادیں کہ بجاج گروپ کے سابق چیئرمین اس وقت بھی سرخیوں میں تھے جب انہوں نے اکانومکس ٹائمس کے ایک پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا تھا کہ' جب یو پی اے حکومت تھی تو ہم کسی کی بھی تنقید کرسکتے تھے، لیکن اب ایسا ماحول نہیں رہا۔
انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ' ملک میں ڈر کا ماحول ہے اور لوگ سرکار کی تنقید کرنے سے ڈرتے ہیں؟
اس وقت راہل بجاج نے ملک میں ہجومی تشدد، موب لنچنگ اور بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر کے ناتھو رام گوڈسے کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے صنعت کار دستوں میں سے کوئی نہیں بولے گا۔ میں کھلے طور پر اس بات کو کہتا ہوں، ایک ماحول تیار کرنا ہوگا۔ جب یو پی اے 2 اقتدار میں تھی تو ہم کسی کی بھی تنقید کر سکتے تھے۔ آپ اچھا کام کررہے ہیں اس کے بعد بھی ہم آپ کی کھلے طور پر تنقید کریں اتنا یقین نہیں کہ آپ کو پسند کریں گے۔'
راہل بجاج کے سوالات پر امت شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ' کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں اور جیسا آپ کہہ ہے ہیں کہ ڈر کا ایک ماحول بنا ہے تو ہمیں اس ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میں واضح طور پر کہنا چاہوں گا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت ہیں اور نہ ہی کوئی ڈرا نا چاہتا ہے۔'
مزید پڑھیں: