دہلی-این سی آر میں پیاز کی قیمتیں 50 سے 60 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔ گذشتہ تین مہینوں میں، پیاز کی قیمتوں میں تقریباً دو سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ منڈیوں میں پیاز کی تھوک قیمت 12.50 سے 35 روپے فی کلو ہے۔ موسمی پھلوں خصوصا سیب کی آمد کی وجہ سے قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ ایشیاء کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی آزاد پور میں سیبوں کا ہول سیل 30 سے 80 روپے فی کلو تک ہے۔ گزشہ ہفتے کے مقابلہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں قدرے اعتدال آیا ہے، حالانکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ آمد میں معمولی بہتری کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے، لیکن اس وقت آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے۔
گذشتہ ہفتے کے مقابلے گھیا، کریلہ،کھیرا، پالک، پرول سمیت متعدد سبزیوں کی خوردہ قیمتوں میں10۔20 روپے فی کلو نرمی آئی ہے۔
چیمبر آف آزاد پور فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر ایم آر کرپلانی نے بتایا کہ' شملہ سے آنے والے سیب کی ہول سیل قیمت 40 سے 80 روپے ہے جبکہ کشمیری سیب کی قیمت 30 سے 65 روپے فی کلو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیوں کی نئی فصل کی آمد میں اضافے کے بعد ہی قیمتوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔
آزاد پور منڈی پٹیٹو آئین مرچنٹ ایسوسی ایشن، یعنی پی او ایم اے کے جنرل سکریٹری راجندر شرما نے بتایا کہ اس وقت پیاز مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آرہا ہے، جس میں سب سے اونچی قیمت والی پیاز 34 سے 35 روپے فی کلو ناسک کی پیاز ہے۔ شرما نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دو چار دن میں پیاز کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
منگل کے روز آزاد پور منڈی میں آلو کی تھوک قیمت 12 سے 51 روپے فی کلو تھی جبکہ ٹماٹر کی قیمت 12 سے 48 روپے فی کلو تھی۔
دہلی-این سی آر میں 23 ستمبر کو سبزیوں کی خوردہ قیمتیں (فی کلوگرام)
آلو 40۔50
پھول گوبھی 120
بند گوبھی 50
ٹماٹر 60۔70
پیاز 50۔60
لوکی ۔گھیا 40
بھنڈی 50
کھیرا 40۔50
کدّو 40
بیگن 40
شملہ مرچ 100
پالک 60
تورائی 40
کریلہ 60۔70
پرول 70۔80
دہلی این سی آر میں 15 ستمبر کو سبزیوں کی خوردہ قیمت فی کلو کچھ اس طرح تھیں۔
آلو40۔45
پھول گوبھی 140
بند گوبھی 60
ٹماٹر 60۔90
پیاز 40۔50
لوکی۔ گھیا 60
بھنڈی 60
کدّو 50
کھیرا 60
بیگن 60
شملہ مرچ 100
پالک 80
کچا پپیتا 50
کچا کیلا 60
تورائی 50
پرول 80۔100