ETV Bharat / business

Modi Addresses Post-Budget Webinar: ملک کی ترقی میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ترقی میں اس کے مالیاتی اداروں کی شراکت داری بہت اہم ہے۔ PM Modi Addresses Post-Budget Webinar

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 6:28 PM IST

PM Modi Addresses Post-Budget Webinar: ملک کی ترقی میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم: مودی

وزیر اعظم مودی نے اقتصادی ترقی اور امید کی معیشت کی مالی اعانت کے موضوع پر بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل عمل مالیاتی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے جو ملک میں ترجیحی شعبوں کی حوصلہ افزائی کر سکے اور دوسرے ممالک پر بھارت کا انحصار کم ہو۔' PM Modi Addresses Post-Budget Webinar

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی وبا کے باوجود بھارتی معیشت رفتار پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے مالیاتی فیصلوں اور معیشت کی مضبوط بنیادوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔'

نریندر مودی نے کہا کہ ’21ویں صدی میں بھارت کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے تمام ترجیحی شعبوں کے لیے فنڈنگ ​​کو قابل عمل ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی امیدوں اور وہ جس سمت میں آگے بڑھنا چاہتا ہے‘ اس کے پیش نظر مالیاتی اداروں کی شرکت اہم ہے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ’آتم نربھر بھارت ابھیان' اس لیے نافذ کیا ہے تاکہ دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہمیں ان منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے مختلف مالیاتی ماڈل تیار کرنے کی ضرورت ہے جو دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار کم کرنے والی ہوں'

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پردھان منتری گتی شکتی وِرہَد یوجنا کے نفاذ کی کامیابی میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم ہونے جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بجٹ 2022-23 کے بارے میں کہا کہ اس میں اقتصادی ترقی کو مزید رفتار دینے دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں بیرونی سرمائے کی آمد میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا، این آئی آئی ایف، گفٹ سٹی اور نئی ترقیاتی اداروں (ڈی ایف آئی) کی تشکیل جیسے اقدامات شامل ہیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ' ہمیں 8-10 ایسے شعبے کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں بھارت کا شمار دنیا کی تین بڑی طاقتوں میں کیا جا سکے۔ ان شعبوں میں کمپنیوں کو مالیاتی اداروں سے مدد کی ضرورت ہوگی۔ بھارت نے ڈرون، خلاء اور جغرافیائی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو نجی سرمایہ کاری کے لیے کھول دیا ہے۔'

انہوں نے کہا، ’بھارت میں نوجوانوں کے لیے کام کرنے کے وسیع مواقع اور امکانات ہیں۔ ہمیں ایسے شعبوں میں بھارت کو دنیا کے تین کلیدی ممالک میں پہنچانے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے‘۔ انہوں نے اس موقع پر ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) متعارف کرانے کے مرکزی بینک کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ہماری سوچ کی عکاسی کرتا ہے‘۔

مسٹر مودی نے کہاکہ ’اگر ہم انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کریں گے تو صرف ہمارے اسٹارٹ اپس پھلیں گے- پھولیں گے‘۔ انہوں نے اسی سمجھ میں جدید تبدیلی اور نئے تجاری علاقوں پر توجہ دینے کی وکالت کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ نئے پہلوں کی فنڈنگ اور مضبوط رسک مینیجمنٹ کے بارے میں مالیاتی شعبے کو نئے افکار اور فنڈنگ کے نئے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔'

سنہ 2070 تک بھارت کی جانب سے کاربن کے اخراج کو صفر کرنے کے بھارت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سبز ماحول دوست اسکیموں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے'۔

دیہی معیشت کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسے فنڈ کے ذریعے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’ہمیں اپنی دیہی معیشت میں بہت امکان کو پہنچاننا ہوگا۔ ہمارا زرعی شعبہ ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل بھارت) کی تعمیر میں اہم رول ادا کرسکتا ہے‘۔

نریندر مودی نے کہا کہ دیہی بھارت کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑنے اور گاؤں کی ضروریات کے مطابق مالیاتی شمولیت کے منصوبے اور مصنوعات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.