ETV Bharat / business

نئی تجارتی خارجہ پالیسی میں نئی مصنوعات پر زور

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ معیشت کو مضبوط کرنے میں خارجی تجارت کا اہم کردار ہے لیکن اس کے لیے مینوفیکچرنگ صنعت کو بااختیار بنانا ہوگا۔

Piyush Goyal Address Board of Trade meeting

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:10 PM IST

نئی دہلی: کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو کہا کہ نئی تجارتی خارجہ پالیسی میں بین الاقوامی سطح پر نئے بازار تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی بازاروں میں نئی مصنوعات کے لیے صارفین بنانے پر زور دیا جائے گا۔

مسٹر پیوش نے تجارتی بورڈ کی زیر انتظار میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارتی معیشت کو رفتار دینے اور بھارتیوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ اس کے لیے حکومت نے گھریلو مینوفیکچرنگ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ بھارتی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے بازار تلاش کرنے اور نئی مصنوعات کی برآمدپر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط کرنے میں خارجی تجارت کا اہم کردار ہے لیکن اس کے لیے مینوفیکچرنگ صنعت کو بااختیار بنانا ہوگا۔ صنعتوں کو مصنوعات کی پیداوار بڑھانے اور انکی کوالٹی یقینی بنانے پر زور دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ صنعت کو فروغ دینے کے لئے صنعتی گھرانوں، ریاستوں اور وزارتوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔

میٹنگ میں کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر مملکت سوم پرکاش اور ہردیپ سنگھ پوری، مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے سکریٹری، نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر، سرکاری اداروں کے سربراہان، اعلی صنعتی تنظیموں اورایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے نمائندوں بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.