دو دن کے استحکام کے بعد منگل کے روز ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 86 روپے فی لیٹر سے زیادہ قیمت پر ملنے لگا ہے۔ پورے ملک میں ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں نئی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک کے بڑے میٹرو شہر میں پیٹرول کی قیمتوں میں 31 سے 35 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 سے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: آلودگی پھیلانے والی پرانی گاڑیوں پر 'گرین ٹیکس' لگانے کی تجویز منظور
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 86.05 روپے، 87.45 روپے، 92.62 روپے اور 88.60 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 76.23، 79.83، 83.03 اور 81.47 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 34 پیسے اور چنئی میں 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ اسی دوران، دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔