ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - پٹرول-ڈیزل کی تازہ ترین خبریں

عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود آئل مارکیٹنگ کے سرکاری کمپنیوں نے آج پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔

دہلی میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
دہلی میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 1:24 PM IST

نئی دہلی: عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود آئل مارکیٹنگ سرکاری کمپنیوں نے آج پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔

دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول- ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے، جس سے ملک میں پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ نرمی ہوئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 15 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر وَیٹ وی اے ٹی)کم کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے وَیٹ میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے دہلی میں اس کی قیمت کل کی سطح پر مستحکم ہے۔ دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا ہے۔ اس تخفیف کے بعد قومی راجدھانی میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

اتر پردیش حکومت کی طرف سے وَیٹ میں کمی کیے جانے سے دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 5.91 روپے سستا ہو کر 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 87.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اب تک بھوپال میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگا فروخت ہو رہا تھا لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ویٹ میں تخفیف کے بعد ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر سب سے مہنگا ہے۔

  • مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 107.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.87 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 105.92 روپے اور ڈیزل 91.09 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 100.58 روپے اور ڈیزل 85.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

  • مزید پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچی

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت تقریباً 100 روپے اور ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں 90 روپے ہے۔

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت آج اضافے کے ساتھ کھلی۔ جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت میں اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ 81.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 79.68 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————103.97-————— 86.67

ممبئی-——— 109.98————— 94.14

چنئی ———— 101.40 —————91.43

کولکاتا ——— 104.67————— 89.79

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.