نئی دہلی: ملک میں پیٹرول کی قیمت منگل کے روز مسلسل 22 ویں دن مستحکم رہی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت 81.64 روپے اور ممبئی میں 79.83 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ کولکاتہ میں یہ 76.77 روپے اور چنئی میں 78.60 روپے فی لیٹر تھی جو اکتوبر 2018 کے بعد کی سب سے اعلیٰ شرح ہے۔
دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80.43 فی لیٹر پر مسحتکم رہی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی سب سے اعلیٰ شرح ہے۔ کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمت 82.10 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھی۔
مزید پڑھیں: سینسیکس میں 500 پوائنٹز کی اچھال
ملک کے چار میٹرو شہروں میں پیٹرول۔ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر) اس طرح تھی:
میٹرو --------------- پیٹرول ---------------------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 (مستحکم) ---------- 81.64 (مستحکم)
کولکات --------- 82.10 (مستحکم) ---------- 76.77 (مستحکم)
ممبئی ------------- 87.19 (مستحکم) ---------- 79.83 (مستحکم)
چنئی ------------ 83.63 (مستحکم) ---------- 78.60 (مستحکم)