جمعرات کے روز مسلسل تیسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پورے ملک میں پیٹرول کی قیمتیں نئی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 78 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں مسلسل نو سیشنوں تک خام تیل میں تیزی کے بعد کچھ نرمی دیکھی گئی ہے، لیکن بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ 61 ڈالر فی بیرل سے زائد پر برقرار ہے۔
جمعرات کے روز بھارتی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے، ممبئی میں 31 پیسے اور چنئی میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 87.85 روپے، 89.16 روپے ، 94.36 روپے اور 90.18 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 78.03 ، 81.61 روپے ، 84.94 اور 83.18 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔
بین الاقوامی فیوچر مارکٹ انٹرکونٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کے اپریل ڈلیوری جمعرات کو اپنے گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.50 فیصد کی کمی کے ساتھ 61.16 ڈالر فی بیرل ڈالر پر کاروبار کررہا تھا۔
نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج (این آئی ایم اے ایکس) پر مغربی ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) مارچ کا معاہدہ گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.49 فیصد کم ، 58.47 ڈالر فی بیرل پر رہا تھا۔