ETV Bharat / business

Petrol and Diesel Rates Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 50ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 12:20 PM IST

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں Petrol and Diesel Rates Stable آج مسلسل 50ویں دن بھی مستحکم رہیں۔

Petrol and diesel stable on 50th day
پٹرول اور ڈیزل 50ویں دن بھی مستحکم

دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو ویٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

سنگاپور میں برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پرکاروبارکررہاہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی نے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو کم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر کا نام——پیٹرول (روپے لیٹر)——(ڈیزل روپے لیٹر)

دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکاتہ ————104.67——————-89.79

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.