دہلی میں گزشتہ دودسمبر کوویٹ میں کمی کئے جانے کے سبب پٹرول کی قیمتیں تقریباً آٹھ روپے فی لیٹر کم ہوئی تھیں اوراس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 74.13 ڈالر فی بیرل پراور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 71.45 ڈالر فی بیرل پرکاروبار رہا۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں کمی کی تھی۔
گھریلو بازار میں 49ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ کم کئے جانے کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Prices Stable in India: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
شہر کا نام———— پیٹرول —————— ڈیزل
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی ———— 109.98—————— 94.14
چنئی ———— 101.40 —————— 91.43
یو این آئی