ETV Bharat / business

ہندوستان-آسٹریلیا کے مابین ارلی ہارویسٹ قرار جلد: پیوش گوئل - تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل

تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ارلی ہارویسٹ قرار جلد ہونے کی امید ہے۔

ہندوستان-آسٹریلیا کے مابین ارلی ہارویسٹ قرار جلد: پیوش گوئل

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:46 PM IST

پیوش گوئل نے جمعرات کو یہاں مختلف ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے سربراہ میٹنگ میں کہا،’آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ ارلی ہارویسٹ قرار کے لیے پابند ہے لہٰذا آپ لوگ اندازہ کریں کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ کن کن علاقوں میں ارلی ہارویسٹ کو حتمی شکل دے سکتے ہیں‘۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کا آسٹریلیا کے ساتھ ارلی ہارویسٹ قرار ختم ہوتے ہی دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کا راستہ صاف ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، برطانیہ، یورپی اسوسی ایشن، آسٹریلیا، کینیڈا، یو اے ای، اسرائیل اور دیگر ملک کے ساتھ تجارتی معاہدہ کی سمت میں تیزی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا،’ہم لوگ ابھی ان ممالک پر فوکس کر رہے ہیں، جہاں کام کرنے کے لیے ہمارے پاس کافی استعداد، مقابلہ کرنے کا بہتر صورتحال ہے اور جہاں کے بازار کا حجم مناسب ہے‘۔ انہوں نےکہا کہ حکومت ہند اور برطانیہ کے مفاد کے علاقوں کی شناخت کر رہی ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ارلی ہارویسٹ معاہدہ ہو سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.