کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت ملک کے کچھ ہوائی اڈوں کو اپنے صنعت کار دوستوں کے حوالہ کرنے کے بعد اب عقبی دروازے سے ملک کی اہم بندرگاہیں بھی نجی ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے۔
کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں 'میجر پورٹس اتھارٹی بل 2020 'پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مسودہ تیار کرتے ہوئے بہت سے امور کو پیش نظر نہیں رکھا گیا، جس سے اس میں بہت ساری خامیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا اور کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی دے دی تھی لیکن لوک سبھا تحلیل ہونے کی وجہ سے اس بل کو واپس لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ قائم کمیٹی کی سفارشات کو دوبارہ پیش کردہ بل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا اس بل کو دوبارہ قائم کمیٹی کے پاس بھیجا جائے اور بندرگاہوں کی نجکاری سے متعلق تمام خدشات دور کئے جائیں۔
مزید پڑھیں: بجٹ میں ووٹ بینک کی سیاست: سبل
یو این آئی