نئی دہلی: ٹیکس خدمات دینے والی اولا اور اوبر ڈرائیورز منگل کے روز دہلی-این سی آر میں ہڑتال پر گئے تاکہ قرض کی قسط پر پابندی میں اضافہ کیا جا سکے اور کووڈ۔19 کے پیش نظر کرایہ بڑھایا جاسکے۔
سرودیا ڈرائیورز ایسوسی ایشن دہلی کے صدر کمل جیت سنگھ گل نے کہا کہ' ہڑتال پر آنے والے تمام ٹیکسی ڈرائیور آج دن کے وقت منڈی ہاؤس میں جمع ہوں گے اور قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی پر پابندی میں اضافے اور کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کریں گے'۔
گل نے کہاکہ' ہڑتال کی وجہ سے گریٹر نوئیڈا، دوارکا اور اتم نگر سمیت دہلی-این سی آر کے متعدد علاقوں میں ٹیکسیوں کی کمی تھی۔"
کیب کی ہڑتال کی وجہ سے -JEE مین امتحان میں جانے والے طلباء اور دیگر افراد کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
گل نے کہاکہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی بحران کی وجہ سے ڈرائیور ماہانہ قسط ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ قرض کی قسط کی ادائیگی پر پابندی آج ختم ہوگئی ہے اور بینک پہلے ہی ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر قسط نہیں بھری گئی تو بینک گاڑی لے جاے گی۔ "
ڈرائیوروں کی ہڑتال پر جانے کے اعلان پر اولا اور اوبر کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہڑتال سے متاثر ہوسکتی ہے، کیونکہ میٹرو سروس پہلے ہی بند ہے اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں کے پیش نظر سرکاری بسیں کم صلاحیت کے ساتھ چل رہی ہیں۔