ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

رواں ماہ دسمبر میں دو دن تک مسلسل اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Oil Companies Hike Petrol, Diesel Prices For Second Straight Day

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 10:35 AM IST

نئی دہلی: جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 17 پیسے، کولکاتہ میں 16 پیسے، ممبئی میں 17 پیسے اور چنئی میں 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اسی طرح دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر، ممبئی میں 20 پیسے اور چنئی میں 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.66 روپے، 84.18 روپے، 89.33 روپے اور 85.59 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 72.84، 76.41 روپے، 79.42 روپے اور 78.24 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہ اکتوبر میں ایس آئی پی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ

رواں ماہ دسمبر میں دو دن تک مسلسل اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد گھریلو بازار میں مسلسل دو دوسرے روز ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) جنوری کی ترسیل فیوچر معاہدہ گذشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.11 فیصد کم ہوکر 45.23 ڈالر فی بیرل پر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.