کووڈ-19 سے وابستہ پابندیوں اور کورونا کے ڈر کی وجہ سے مئی میں گھریلو روٹ پر ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں اپریل کے مقابلے 63 فیصد سے زیادہ کمی درج کی گئی۔
شہری ہوا بازای کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 21.15 لاکھ گھریلو مسافروں نے سفر کیا۔ یہ اعداد و شمار اپریل کے 57.25 لاکھ مسافروں کے مقابلے 63.06 فیصد کم ہے۔ ساتھ ہی یہ جولائی 2020 کے بعد کی نچلی سطح بھی ہے۔
کووڈ-19 کی دوسری لہر نے مئی میں تقریباً پورے ملک کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ ایک وقت نئے متاثرین کی تعداد یومیہ چار لاکھ سے متجاوز ہو گئی تھی۔ زیادہ تر ریاستوں نے کورونا روکنے کے لیے جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا تھا۔ حالانکہ ہوائی سفر پر پابندی نہیں لگائی گئی تھی لیکن دوسری ریاستوں سے اپنے یہاں آنے والے مسافروں کے لیے کئی ریاستوں نے بے حد سخت شرطیں رکھی تھیں تاکہ لوگ صرف بہت ضروری ہونے پر ہی سفر کریں۔
گذشتہ برس مئی میں پہلے 24 دن تک بہ ضابطہ مسافر پروازیں مکمل بند تھیں۔ دو ماہ کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ مئی 2020 سے فروری 2021 تک مسافروں کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی۔ بعد ازاں آئندہ تین ماہ اس میں کمی آئی ہے۔
یو این آئی
ڈی جی سی اے نے ہوائی مسافروں کی تعداد کااعداد و شمار جاری کیا
گذشتہ برس مئی میں پہلے 24 دن تک بہ ضابطہ مسافر پروازیں مکمل بند تھیں۔ دو ماہ کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔