نئی دہلی: خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ بینکنگ کے شعبے میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے کی اجازت دینے کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کرہی آگے کوئی فیصلہ ہوگا'۔
مسٹر ٹھاکر نے وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ بینکنگ کے شعبے میں کارپوریٹ گروپوں کے داخلے کی اجازت سے متعلق آر بی آئی نے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے فیصلہ ہوگا۔'
لوک سبھا میں بی ایس پی کے رتیش پانڈے کے ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ایسا نہیں ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی بینک نہیں چل رہا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی آئی سی آئی سی آئی اور کچھ دیگر بینک ہیں جن میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہے۔ یہ کہنا کافی جلد بازی ہوگی کہ کارپوریٹ سیکٹر آئے گا تو سرمایہ خود کی کمپنی میں لگا لے گا'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور آر بی آئی صارفین کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گی'۔
یو این آئی