ETV Bharat / business

Stock Market Gains Today: آربی آئی کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہیں، شیئر بازار میں اچھال

بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1564 میں خریداری جب کہ 1777 میں فروخت ہوئی وہیں 107 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 38 کمپنیوں میں تیزی جب کہ 12 میں کمی کا رجحان رہا۔ Stock Market Gains Today

آربی آئی کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہیں، شیئربازار میں اچھال
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 5:36 PM IST

ریزرو بینک (آر بی آئی) کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ جھوم اٹھا۔ Stock Market Gains Today

آربی آئی نے آج رواں مالی سال کے آخری مانیٹری پالیسی کے جائزے میں معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے مقصد سے مانیٹری پالیسی کو نرم رکھتے ہوئے، پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہوئی چوطرفہ خریداری سے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 460 پوائنٹس اچھل کر 58926.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.20 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17590 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Nifty Ends Above 17,600, Sensex Gains 460 pts

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار سست رہی جس سے مارکیٹ کی تیزی قابو میں رہی۔ اس دوران، مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 24,704.65 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.04 فیصد کی معمولی تیزی حاصل کرکے 29246.05 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1564 میں خریداری جبکہ 1777 میں فروخت ہوئی وہیں 107 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 38 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 12 میں کمی کا رجحان رہا۔

بی ایس ای میں کیپٹل گڈز گروپ میں 0.07 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 18 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس دوران بنیادی مواد 0.56، فنانس 1.06، آئی ٹی 1.02، ٹیلی کام 0.61، یوٹیلٹیز 1.04، بینکنگ 1.07، دھات 1.34، تیل اورگیس 0.55، ریئلٹی 0.88، ٹیک 1.01 اور پاور گروپ کے شیئر 0.4 فیصدمضبوط رہے۔

عالمی مارکیٹ کی تیز رفتار ترقی نے بھی اسٹاک مارکیٹ کو فروغ دیا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.17 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.19، جاپان کا نکیئی 0.42، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.38 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.17 فیصد بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.