ETV Bharat / business

'پیٹرول- ڈیزل کی قمیتوں میں کمی کیلئے مشترکہ کوشش کی ضرورت' - petrol and diesel prices ribi guv

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پیٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا اثر قیمت پر بھی پڑتا ہے۔ قمیتوں میں کمی کے لیے مرکز اور ریاست کو مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہیے'۔

Need coordinated action between centre, states on tax reduction in fuel prices: RBI Guv

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 4:41 PM IST

جمعرات کو ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ' ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مابین مساوی اور مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے ان پر لگائے گئے ٹیکسوں کے معاملے میں مرکز اور ریاستوں کو مشترکہ اقدمات کرنی چاہیے'۔

بمبئی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں شکتی کانت داس نے خطاب میں کہا کہ' مرکز اور ریاستوں کے مابین مساوی کوشش کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں کے ذریعہ ہی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے'۔

مزید پڑھیں: آر بی آئی گورنر نے کرپٹو کارنسی پر تشویش کا اظہار کیا

تاہم داس نے یہ بھی کہا کہ مرکز اور ریاستوں دونوں پر محصول کا دباؤ بنا ہوا ہے۔ انہیں ملک اور عوام کو کووڈ۔19 کی وبا سے کے دباؤ سے نکالنے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنی پڑ رہی ہے۔

گورنر نے کہاکہ' ایسی صورتحال میں محصولات کی ضرورت اور حکومتوں کی مجبوری پوری طرح سے سمجھ میں آتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کا اثر افراط زر پر بھی پڑتا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی اعلی قیمتوں کا اثر مینوفیکچرنگ پیداوار کی لاگت پر پڑتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' ریزرو بینک ڈیجیٹل کرنسی پر اندورنی طور پر کافی کام کررہی ہے اور جلد ہی جامع رہنما ہدیات جاری ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ' مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی رفتار کو بہتر بنانے کے لیے کام ہورہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کا ایم ایس ایم ای سیکٹر معیشت کی بحالی کے لیے انجن کے طور پر آگے آیا ہے۔'

کرپٹو کرنسی پر انہوں نے کہا کہ اس پر بینک کو کچھ خدشات ہیں، جو حکومت کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.