ETV Bharat / business

ایم ایس پی سے زائد قیمت پر کیوں فروخت ہورہا ہے سرسوں؟ - تیل کی قیمتوں میں اضافے

سرسوں کے تیل کی کھپت میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ اس کی خالص پن ہے۔ ماہرین کے مطابق درآمد شدہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سرسوں کے تیل میں ملاوٹ کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ہے۔

Mustard continues to sell higher than MSP despite record production
Mustard prices: Mustard sells higher than MSP despite record production
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 5:04 PM IST

رواں برس ملک میں سرسوں کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود، کسانوں کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سے کہیں زیادہ قیمت مل رہی ہے۔ اس وقت ملک میں سرسوں کی قیمت 5،800 روپے فی کوئنٹل ہے، جبکہ سرسوں کا ایم ایس پی 4،650 روپے ہے۔ فی الحال کسانوں کوسرسوں کی قیمت MSP سے تقریباً 1،200 روپے زائد مل رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تمام خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرسوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تیل کے تاجروں کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ تیل مہنگا ہے، لہذا سرسوں کے تیل کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

سرسوں کے تیل کی کھپت میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ اس کی خالص پن ہے۔ آئل مارکیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ درآمد شدہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سرسوں کے تیل میں ملاوٹ کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ہے۔ لہذا صارفین کو اب خالص سرسوں کا تیل ملنا یقینی ہے۔

گذشتہ ماہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فصل برس 2020-21 کے دوسرے پیشگی تخمینے کے مطابق ملک میں رواں برس سرسوں کی پیداوار 104.27 لاکھ ٹن ہے۔ تاہم خوردنی آئل انڈسٹری کی تنظیم سنٹرل آرگنائزیشن فار آئل انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (سی او او آئی ٹی) اور سرسوں کے تیل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم او پی اے) کی طرف سے کیے گئے اندازے کے مطابق رواں برس ملک میں سرسوں کی پیداوار 89.50 لاکھ ٹن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.